Dec ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے تجارتی پلیٹ فارم کے قیام پر تاکید

ایران اور ہندوستان کے ایوان تجارت کے سربراہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی اشیا اور مصنوعات کے معاملات کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے قیام کی ضرورت ہے۔

ایران اور ہندوستان کے ایوان تجارت کے سربراہ ابراہیم جمیلی نے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان کے کموڈیٹی ایکسچینج کے تعاون  اورتاجروں کے لئے معاملات کی انجام دہی کے لئے تجارتی پلیٹ فارم کے قیام سے صنعتکاروں اور تاجروں کو خاصا فائدہ ہو گا اور اس سے دلالوں اور ایجنٹوں سے نجات ملے گی-

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور ہندوستان کے تجارتی پلیٹ فارم کے قیام سے معیشت اور درآمدات و برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے-

واضح رہے کہ ایران کے کموڈیٹی ایکسچینج اور انڈین نیشنل کموڈیٹی ایکسچینج نے ستمبر دو ہزار سترہ میں مشترکہ معاملات کے لئے تجارتی پلیٹ فارم کے قیام کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے-

 

ٹیگس