Dec ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان کے درمیان شپنگ سروس کا آغاز

ایران اور عمان کے درمیان براہ راست شپنگ سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔

شپنگ لائن کے آغاز کے بعد ایرانی تاجر اپنا سامان ایران کی خرمشہر کی بندرگاہ سے عمان کی بندر گاہ صحار کے لیے بھیج سکتے ہیں۔تین ہزار ٹن کا ایک بحری جہاز جس میں ریفریجیریٹر کی سہولت بھی موجود ہے، دو ہفتے میں ایک بار خرمشہر اور صحار کی بندرگاہ کے درمیان سفر کرے گا۔واضح رہے کہ ایران کی بندرگاہ بندر عباس اور عمان کی بندرگا صحار کے درمیان شپنگ لائن مارچ دوہزار پندرہ سے کام کر رہی ہے۔عمان کی بندرگاہ صحار ہندوستان، پاکستان، براعظم افریقہ اور بحر اقیانوس کے درمیان ٹرانزٹ اور سمندری رابطوں کے حوالے سے اہم ترین بندرگاہ شمار ہوتی ہے۔