Jan ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • تیل کی عالمی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی قیاس آرائیوں کے بعد امریکی تیل کی قمیتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

فرانس پریس کے مطابق نیویارک کی تیل منڈی نائیمیکس میں منگل کی شام ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے باسٹھ ڈالر چھیانوے سینٹ پر بند ہوئے جو سن دوہزار چودہ کے بعد تیل کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔تیل اور توانائی کے شعبے میں کام کرنے والے جرمن ادارے کامرس بینک نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کی قیاس آرائیوں کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔امریکہ میں تیل کی تلاش میں کمی اور تیل پیدا اور برآمد کرنے والے اوپیک کے رکن اور غیر رکن ملکوں کے درمیان پیداواری سطح کے بارے میں ہونے والے اتفاق رائے کو تیل کی عالمی قیمت میں اضافے کی دوسری وجہ قرار دیا جارہا ہے-امریکی وزارت خارجہ نے منگل کے روز کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آ‏ئندہ جمعے کو ایٹمی معاہدے کے تحت ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو معطل کرنے یا ایٹمی معاہدے سے نکل جانے کا حتمی اعلان کرنے والے ہیں۔