Feb ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران اور  پاکستان کی تجارتی سطح 5 ارب ڈالر

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان تجارت کی سطح کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے پُرعزم ہیں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان دو برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں جن کے درمیان بہت مشترکات ہیں اور دونوں ملکوں کی قیادت باہمی تجارتی سطح کو سالانہ 5 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پُرعزم ہیں.

اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے پریس کلب میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی قونصلر جنرل محمد رفیعی نے شرکت کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد رفیعی نے کہا کہ اس وقت پاک ایران سالانہ تجارتی حجم 1.5 ارب ڈالر ہے اور ہمیں امید ہے کہ جلد یہ حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا.

اس موقع پر انہوں نے پاک ایران سیاسی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات دیرینہ ہیں جن کو بہت اہمیت حاصل ہے.

انہوں نے پاکستانی صوبے بلوچستان کو دونوں ممالک کی تجارتی سرگرمیوں کے لئے گیٹ وے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی حالیہ تجارتی کمیٹی کی نشست زاہدان میں منعقد ہوئی جس میں فریقین نے باہمی تعاون کی توسیع کے لئے اہم دستاویزات پر دستخط کئے.

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں گزشتہ 9 مہینوں کے دوران 49 فیصد اضافہ ہوا ہے.

ٹیگس