Feb ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ایرانی تاجروں کو پاکستانی صوبے خیبرپختونخواہ میں سرمایہ کاری کی پیشکش

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلی نے ایرانی تاجر اور کمپنیوں کو صوبے کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد باقر بیگی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ایرانی تاجروں اور کمپنیوں کو بھی صوبے کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امریکی دباؤ سے خوف نہیں کیونکہ ہمیں اپنا مفاد عزیز ہے اور صوبے کی خوشحالی کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے لہذا ہم ایرانی کمپنیوں کو باضابطہ طور پر دعوت دیتے ہیں کہ وہ ترقیاتی اور صنعتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

اس ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل نے محمد باقر بیگی نے کہا کہ ایرانی کمپنیاں پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں، تیل و گیس کی تلاش اور بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے پاک ایران تعلقات کی توسیع اور اقتصادی سرگرمیوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے بینکاری تعاون کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے قونصل جنرل نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔

ٹیگس