Mar ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے نجی شعبے میں آئل فیلڈ کی توسیع کا سمجھوتہ

ایران اور روس کے نجی شعبے نے آئل فیلڈ کے ترقیاتی منصوبے میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ایران کے وزیر پیٹرولیم پیژن نامدار، زنگنے، نے سمجھوتے پر دستخط کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سجھوتے پر عملدر آمد سے ایران میں تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک سو سڑسٹھ ملین بیرل کا اضافہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آبان اور پائیدار نامی آئیل فیلڈ سے، اس وقت یومیہ سینتیس ملین بیرل تیل پیدا کیا جارہا ہے اور نئے سمجھوتے میں موجودہ پیداواری سطح کو ایک سو پانچ ملین بیرل تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے نجی شعبے کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے پر عملدرآمد کی صورت میں ملک کو تیل کی موجودہ قیمت کے حساب سے چار ارب ڈالر کی آمدنی ہو گی۔
قابل ذکر ہے کہ آبان اور پائیدار آئیل فیلڈ کی ترقی کے منصوبے پر، بدھ کے روز تہران میں دستخط کیے گئے۔ اس سمجھوتے کے تحت ایرانی کمپنی دانا انرجی اور روس کی زربیژ آئل کمپنی کا مشترکہ کنسوریشم قائم کیا جائے گا جو ایران کی قومی تیل کمپنی کی نگرانی میں آئل فیلڈ کی توسیع کا کام انجام دے گا۔

ٹیگس