Mar ۳۰, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کی الیکٹرک لائن یورپی گرڈ سے منسلک

ایران کے بجلی کے وزیر نے جمہوریہ آذربائیجان اور روس سے ایران کی بجلی کی لائن منسلک ہوجائے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ایران کی بجلی کی لائن یورپی گرڈ سے منسلک ہوجائے گی۔

ایران کے بجلی کے وزیر رضا اردکانیان نے ایران کے ریڈیو اقتصاد سے گفتگو میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بجلی کے شعبے میں ملک نوے فیصد خود کفیل  ہو چکا ہے کہا کہ آج ایران کا شمار دنیا کے ان گنے چنے ملکوں میں ہوتا ہے جو بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
انھوں نے ایران کو علاقے میں بجلی کا صنعتی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی اور بجلی کی ایرانی  کمپنیاں مختلف ملکوں منجملہ تاجکستان، آرمینیا، عراق اور سری لنکا میں مختلف منصوبوں کوعملی جامہ پہنا رہی ہیں۔
ایران کے بجلی کے وزیر نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ ترکمانستان اور آذربائیجان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے سے ایران کے لئے ترکمانستان کی بجلی کی سپلائی اور بجلی کے شعبے میں تہران اور باکو کے درمیان تعاون کا فروغ اس دورے کے ثمرات میں سے ہے۔

ٹیگس