Apr ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • افغانستان کے لئے گندم لے کر ہندوستانی جہاز چابہار پر لنگر انداز

ہندوستان سے افغانستان کے لئے گندم لے جانے والا بحری جہاز جنوب مشرقی ایران کی بندرگاہ چابہار پر لنگر انداز ہو گیا۔

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پورٹ اینڈ شپنگ آرگنائزیشن کے سربراہ حسین شہداد کے مطابق ہندوستان کی جانب سے افغانستان بھیجا جانے والا ایک لاکھ دس ہزار ٹن گندم زمینی راستے سے افغانستان منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہندوستان ایران افغانستان ٹرانزٹ معاہدے کے تحت گزشتہ سال سے اب تک ہندوستان سے افغانستان بھیجے جانے والے گندم کے چار ہزار دو سو کنٹینر چابہار کی بندرگاہ پر اتارے جا چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران، ہندوستان اور افغانستان کے وزرائے ٹرانسپورٹ نے مئی دو ہزار سولہ میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کے موقع پر ٹرانزٹ ٹرید معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

ٹیگس