Apr ۰۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ میں ہندوستانی سرمایہ کاری جاری رکھنے پر تاکید

ہندوستانی کمپنی انڈیا پورٹس گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ نے چابہار میں اپنی سرمایہ کاری کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

ہندوستانی کمپنی آئی پی جی پی ایل نے جو ایران کی بندرگاہ چابہارکے توسیعی اور ترقیاتی منصوبے پر کام کررہی ہے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ اس نے چودہ ہیوی کرینوں کی فراہمی کے لیے لازمی اقدامات انجام دیئے ہیں۔
آئی پی جی پی ایل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کرینوں کو چابہار بندرگاہ کے پہلے فیز کے لئے استعمال کیا جائے گا اور ان پر اٹھارہ ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ ہندوستانی کمپنی آئی پی جی پی ایل نے ان کرینوں کی تیاری کے لئے فن لینڈ کی ایک کمپنی کو آرڈر دیا ہے۔
ہندوستانی کمپنی انڈیا پورٹس گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ نے ایران کی بندرگاہ چابہار کے توسیعی منصوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ایرانی کمپنی آریا بندر ایران کے ساتھ دوہزار سولہ میں معاہدہ کیا تھا۔
چابہار بندرگاہ کی توسیع کو ایران ہندوستان اور افغانستان کا اہم سہ فریقی منصوبہ تصور کیا جاتاہے۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے مئی دوہزار سولہ میں ایران ہندوستان اور افغانستان کے سربراہوں کی موجودگی میں دستخط ہوئے تھے۔