Apr ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران و سری لنکا کے اقتصادی تعلقات کے فروغ  پر تاکید

ڈاکٹر علی لاریجانی دورہ ویتنام کے بعد گزشتہ روز سری لنکا کے حکام کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور پارلیمانی تعاون کے حوالے سے مذاکرات کرنے کی غرض سے کولمبو پہنچ گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے دورہ سری لنکا کے موقع پر کولمبو میں ایرانی سفارتخانے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت صحیح ٹریک پر ترقی کی سمت آگے بڑھ رہی ہے اور اقتصادی حالات کی راہ میں تمام رکاوٹوں کا یکے بعد دیگرے خاتمہ ہو رہا ہے۔

عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران ماضی کے مسائل اور مشکلات سے نکل کر اب روشن مستقبل کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔

ایران کے اسپیکر نے سری لنکا کے ساتھ قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی اور سیاسی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے دونوں ملکوں کے سفارتخانوں کو کام کرنا چاہئیے۔

علی لاریجانی اس دورے میں سری لنکا کے اعلی حکم سے ملاقات کریں گے۔

ٹیگس