Apr ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے تجارتی حجم میں اضافہ

پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وقت نیوز ٹیلی ویژن چینل کو اپنے انٹرویو میں ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے تعلق سے پائی جانے والی گنجائشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس دونوں ملکوں کے تجارتی حجم میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے-

ایرانی سفیر نے ایران کی جنوب مشرقی بندرگاہ چابہار کے ترقیاتی منصوبے کا ذکر اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چابہار اور گوادر بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف  بندرگاہیں نہیں ہیں، کہا کہ دونوں ملکوں کی بندرگاہیں ایک دوسرے کا بازو بن سکتی ہیں-

انہوں نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے تعلقات میں توسیع کے مخالف بعض ملکوں کا یہ دعوی کہ یہ دونوں بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف ہیں، بالکل بے بنیاد ہے-

پاکستان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں نے سرحدوں پر سیکورٹی کو یقینی بنانے اور پوری طرح سے امن قائم کرنے کے لئے موثر اقدامات انجام دیئے ہیں لیکن بعض ممالک نہیں چاہتے کہ ایران اور پاکستان کے اچھے اور پائیدار تعلقات یونہی برقرار رہیں۔

ٹیگس