May ۰۴, ۲۰۱۸ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کی شاہراہیں شمال جنوب کوریڈور کے فاصلے کو کم کررہی ہیں، ہندوستانی سفیر

تہران میں ہندوستان کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران کی شاہراہوں کا معیار بہت ہی اعلی ہے اور وہ شمال جنوب کوریڈور میں پائے جانے والے خلا کو ختم کر رہی ہیں۔

تہران میں ہندوستان کے سفیر سورب کمار نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران کی شاہراہوں  کا معیار بہت ہی اعلی ہے کہا کہ یہ شاہراہیں ٹرانزیٹ سامان کو ایک ملک سے دوسرے ملک تک پہنچانے میں آسانیاں پیدا اور شمال و جنوب کوریڈور کے خلا کو پر کررہی ہیں۔

ہندوستانی سفیر نے شمال جنوب کوریڈور دوستی نامی ریلی کی پرچم کشائی کی تقریب میں کہا کہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان تعاون سے مستقل قریب میں شمال جنوب کوریڈور ریلوے لائن کی تکمیل کے لئے تیزی سے اقدامات کئے جائیں گے۔

شمال جنوب کوریڈور کے قیام کا نظریہ پہلی بار انیس سو ترانوے میں پیش کیا گیا اور اس کوریڈور پر کام کے لئے سن دوہزار میں اسلامی جمہوریہ ایران ، روس اور ہندوستان نے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔

شمال جنوب کوریڈور پروجیکٹ کے مکمل ہونے جانے کے بعد بحیرہ کیسپین کے شمالی ممالک ایران کے راستے خلیج فارس تک رسائی حاصل کرلیں گے اور اسی طرح جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک بھی بحیرہ کیسپین کے شمالی ملکوں اور یورپ تک متصل ہوجائیں گے۔

ٹیگس