May ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکی اقدامات ایران کی پیٹروکیمیکل برآمدات کو متاثر نہیں کر سکتا

جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی ایران کی پیٹروکیمیکل برآمدات کو متاثر نہیں کرے گی-

اسلامی جمہوریہ ایران کی پیٹرو کیمیکل کمرشل کمپنی کے منیجینگ ڈائریکٹرمہدی شریفی نیک نفس نے جمعہ کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے الگ ہونے یا پابندیاں لگانے کے باوجود ایران کی پیٹروکیمیل صنعت اور مصنوعات کی برآمدات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے دور میں پیٹروکیمیکل برآمدات سے متعلق تعمیری حکمت عملی اپنائی گئی تھی جس کا مقصد برآمدات کے عمل کو ہر قسم کے نقصانات سے بچانا ہے لہذا آج بھی اسی حکمت عملی کے ذریعے پیٹروکیمیکل برآمدات کا سلسلہ جاری ہے اور اس پر امریکہ کے حالیہ اقدامات سے کوئی اثر نہیں پڑے گا.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہفتے پہلے ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا.

ٹرمپ کی علیحدگی کے ردعمل میں یورپی ممالک نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے.

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے ردعمل میں کہا کہ آج سے یہ معاہدہ ایران اور اس پر دستخط کرنے والے 5 فریقین کے درمیان رہے گا

 

ٹیگس