May ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے تجارتی حجم میں اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان گذشتہ دو برسوں کے دوران تجاتی حجم میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔

ایران اور پاکستان کے اقتصادی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران ایران اور پاکستان کے درمیان تجاتی حجم میں بیالیس اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے-

اسلام آباد میں ایران کے سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار سترہ میں بینکنگ امور اور کسٹم کے شعبے میں مشکلات کے باوجود دو طرفہ تجارتی حجم میں گذشتہ دو برسوں کے مقابلے میں بیالیس فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے-

اعداد و شمارکے مطابق دو ہزار پندرہ میں ایران اور پاکستان کا تجارتی حجم تقریبا آٹھ سو اکسٹھ ملین ڈالر تھا اور دو ہزار سولہ میں یہ حجم ایک ارب ایک سو ساٹھ ملین ڈالر ہو گیا تھا-

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  دو ہزار سترہ میں پاکستان کے لئے ایرانی اشیا کی برآمدات میں پندرہ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا-

ٹیگس