• ایران میں اسٹیل کی پیداوار میں 28 فیصد اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی معیشت امریکی پابندیوں کے باوجود تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔

 رواں سال کے چار مہینوں کے دوران ایران میں خام اسٹیل کی پیداوار میں 81 لاکھ ٹن سے زائد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.6 فیصد زیادہ ہے.

عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن نے ہفتہ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ اپریل کے مہینے تک ایران میں خام اسٹیل کی پیداوار کی شرح 8 ملین 127 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران بالترتیب چین 288 ملین 969 ہزار ٹن، ہندوستان 35 ملین381 ہزار ٹن، جاپان 35 ملین 129 ہزار ٹن، روس 23 ملین 797 ہزار ٹن اور جنوبی کوریا 23 ملین 696 ہزار ٹن اسٹیل کی پیداوار کے ساتھ دنیا کے 5 بڑے اسٹیل پیداوار والے ممالک میں سے ہیں۔

 

ٹیگس

May ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
کمنٹس