Jun ۱۷, ۲۰۱۸ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران نے جدید ترین اسٹون کریشر مشین تیار کرلی

ایران کے محکمہ معدنیات کے انجینیئروں نے ایچ پی جی آر نامی ایک جدیدترین اور انتہائی پیچیدہ کریشر یا پتھر توڑنے والی مشین تیار کی ہے۔

پتھر توڑنے والی کریشر مشین ایچ پی جی آر، پیچیدہ ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ایسی مشین ہے جو دنیا کے صرف چار ملکوں کے پاس ہے اور اس سے پہلے یہی چار ممالک یہ مشین بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
نئی اور انتہائی جدید مشین تیار کرلینے کے بعد ایران دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے جو رولر پرس ایچ پی جی آر تیار کرسکتا ہے۔
ایران میں تیار کی گئی ایچ پی جی آر مشین کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ دیگر ملکوں کی تیار کی گئی اس طرح کی مشینوں میں خرچ ہونے والی انرجی کے مقابلے میں کم انرجی استعمال کرتی ہے اور رطوبت کے موسم میں یہ زیادہ مضبوطی سے کام کرسکتی ہے۔

ٹیگس