Jul ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان،ایران سے تیل کی درآمدات کو جاری رکھے گا

ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی دباؤ کے با وجود ہندوستان، ایران سے تیل کی درآمدات کو جاری رکھے گا۔

روزنامہ اکنامک ٹائمز کے مطابق ہندوستانی حکام کو امید ہے کہ ایرانی تیل کی درآمدات مکمل طور بند کرنے کے لیے دہلی سے واشنگٹن کی براہ راست درخواست کے باوجود ہندوستان ایران سے تیل کی درآمد جاری رکھنے کی راہیں تلاش کرلے گا۔اس رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر ایک نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ واشنگٹن ہندوستان سمیت بعض ممالک کو ایران سے تیل کی خریداری میں چھوٹ دے سکتا ہے۔اقوام متحدہ میں خاتون امریکی مندوب 'نیکی ہیلی' نے اپنے حالیہ دورہ ہندوستان کے موقع پر نئی دھلی سے ایرانی تیل کی درآمدات مکمل  طور پر روکنے کا مطالبہ کیاتھا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ ہندوستان ایران سے تیل خریدنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور اس کی بہت سی آئل ریفائنریاں بھی ایرانی تیل کے استعمال کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیر کی گئی ہیں۔

ٹیگس