Aug ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • چابہار کے ذریعے افغان مصنوعات کی برآمدات کا عمل

افغان عہدیدار کا کہنا ہےکہ ایران، افغانستان اور ہندوستان کے درمیان سہ فریقی معاہدے سے تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا.

افغان محکمہ نقل و حمل کے ڈائریکٹر جنرل برائے قانونی امور اور خارجہ تعلقات حسنی مبارک عزیزی نے چابہار میں ایرانی پورٹس اور شپنگ کے حکام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جنوبی بندرگاہ چابہارکے ذریعے افغانستان کی مصنوعات بشمول معدنیات اور زرعی اشیاء کو بیرون ملک برآمد کرنے کے عمل کا جلد آغاز ہوگا.

انہوں نے کہا کہ افغان وزیر نقل و حمل کے دورہ ایران کامیاب رہا اور اس دورے میں طے پانے والے نئے فیصلوں کے بعد افغانستان چابہار بندرگاہ کے ذریعے اپنی مصنوعات کو بیرون ملک برآمد کرسکے گا.

اس موقع پر افغان محکمہ ٹرانزٹ کے سربراہ سید یحیی اخلاقی نے بھی کہا کہ افغانستان پہلی بار چابہار بندرگاہ کے ذریعے ہندوستان کو زرعی اور ڈرائی مصنوعات بھیجنے کے لئے آمادہ ہے.

ٹیگس