Aug ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے لئے ایرانی برآمدات میں ساٹھ فی صد اضافہ

رواں سال اکیس مارچ سے اکیس جون تک پاکستان کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مصنوعات کی برآمدت میں گذشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں ساٹھ فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے تجارتی ترقیات کے ادارے یا ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن کے پلاننگ آفس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال اکیس مارچ سے اکیس جون تک ایران سے پاکستان کے لئے برآمدات میں گذشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں ساٹھ فی صد اضافہ ہواہے اور پاکستان ان ملکوں میں آٹھویں نمبر پر رہا جنھیں ایران کی مصنوعات سب سے زیادہ برآمد کی گئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تارکول، تیل، ہلکے تیل اور پیٹرول کو چھوڑ کر دیگر پیٹرولیم مصنوعات، پستہ، چاکلیٹ اور سیال ہائیڈرو کاربن وہ جملہ اشیا اور مصنوعات تھیں جو پاکستان برآمد کئی گئیں۔
اس درمیان پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ارنا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم گذشتہ تین سال میں پانچ سو ملین ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب تین سو ملین ڈالر ہوگیا ہے اور دونوں ملکوں کی تجارت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ٹیگس