Sep ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • جہاز رانی کے تحفظ میں ایران کے کردار کی قدردانی

سمندری جہاز رانی کی عالمی تنظیم آئی ایم او نے بحری قزاقی کی روک تھام اور خلیج عدن میں جہاز رانی کے تحفظ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں اور کردار کی قدر دانی کی ہے۔

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائیزیشن کے سیکریٹری جنرل کیتاک لم نے تہران میں جہاز رانی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جہاز رانی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور متعدد بار سمندری جہازوں کو بحری قزاقوں سے نجات دلائی ہے۔
کیتاک لم نے کہا کہ سن دو ہزار اکیس میں ایران، انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائیزیشن کے اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں تنظیم کے رکن ممالک شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میری ٹائم کے شعبے میں اہم اور موثر کردار ادا کر رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائیزیشن کا قیام ستر سال پہلے عمل میں آیا تھا جس کا مقصد سمندری جہازرانی کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ سمندری آلودگی کی روک تھام کرنا ہے۔

ٹیگس