Sep ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • ریلوے کے ذریعے پاکستان کو سامان رسد کی فراہمی میں پچاس فی صد سے زائد کا اضافہ

ایران اور پاکستان کے درمیان ریلوے کے ذریعے سامان کی ترسیل میں پچھلے ماہ کے دوران پچاس فی صد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

 یہ بات ایران کی ایسٹرن ریلوے کے ڈائریکٹر جنرل مجید ارجونی نے نیوز ایجنسی ایسنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مجید ارجونی نے بتایا کہ پچھلے پانچ ماہ کے دوران اٹھارہ ہزار، دو سو، پچاسی ٹن سامان زاھدان کویٹہ ریلوے لائن کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا جو گذشتہ سال اسی مدت کے دوران پاکستان بھیجے جانے والے سامان کے مقابلے میں باون فی صد زیادہ ہے۔
ایران کی ایسٹرن ریلوے کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ مذکورہ ریلوے ٹریک کے ذریعے سامان سیمنٹ، تارکول، سلفر، گلاب کے پھولوں کی مقدار سب سے زیادہ ہے۔
 مجید ارجونی نے مزید بتایا کہ پچھلے پانچ ماہ کے دوران زاہدان کوئٹہ ریلوے ٹریک پر باسٹھ گاڑیاں چلائی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران چلائی جانے والی گاڑیوں کے مقابلے میں پندرہ فی صد زیاد ہیں۔
 قابل ذکر ہے کہ ایران کی ایسٹرن ریلوے، مشرق و مغرب کوریڈور کا اہم حصہ ہے اور پاکستان و ہندوستان کو ترکی، یورپ اور وسطی ایشیا سے ملاتی ہے۔  

ٹیگس