Sep ۲۹, ۲۰۱۸ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کی نان پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ایران کی نان پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں پچھلے چھے ماہ کے دوران تیرہ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 ایران کے برآمداتی گارنٹی فنڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر سید کمال سیدعلی نے کہا ہے کہ ایرانی نان پیٹرولیم مصنوعات  کی برآمدات اس وقت پینتالیس ارب ڈالر ہیں جو رواں سال کی اختتام تک ساٹھ ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے اور نان پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔
سید کمال سیدعلی نے کہا کہ نان پیٹرولیم کی برآمدات کے موثر اور صحیح انتظام کے ذریعے ملکی معیشت کو تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی سے الگ کیا جاسکتا ہے۔

ٹیگس