Oct ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران روس بینکنگ تعاون کے فروغ پر تاکید

ایران اور روس کے سینٹرل بینکوں کے سربراہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتے کے دائرے میں بینکنگ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے اپنے دورہ ماسکو میں روس کے سینٹرل بینک کی سربراہ الویرا نابیو لینا سے ملاقات کی۔

فریقین کے درمیان یہ ملاقات تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور روس کے صدر ولادیمیرپوتن کے درمیان حالیہ ملاقات میں مالی اور تجارتی تعلقات کی توسیع کے اختیار کئے جانے والے فیصلے کے پیش نظر خاص اہمیت کی حامل ہے۔

اس ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان مختلف بینکنگ امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں نابیو لینا نے بھی امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان بینکنگ تعاون میں مزید توسیع آئے گی۔

ٹیگس