Oct ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو سات ارب ڈالر سے زیادہ قرضہ فراہم کرے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی تقویت اور ترقی کے لئے سات ارب ڈالر سے زیادہ کا قرضہ فراہم کرے گا۔

یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے وائس پریزیڈنٹ ونکائی ژنگ نے اپنے دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی عہدیدار نے گزشتہ دنوں پاکستان میں اس ملک کے وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر حکام سے ملاقات کی جس میں نئی حکومت کے پہلے سو روزہ منصوبے کو سراہا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے سات اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کی جانب سے توانائی، بنیادی ڈھانچے، ترقی اور صنعتی اصلاحات کے منصوبہ جات کیلئے تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔