Oct ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ڈالر کو پر لگ گئے

پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی کے بعد اس ملک کے مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کو ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک پر قرضوں کا بے تحاشہ بوجھ کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا اہم سبب ہے۔
 بیان کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ڈالر کی قمیت بڑھنے کا سبب بنا ہے کیونکہ مارکیٹ کو دباؤ کا سامنا ہے۔
 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ کی صورتحال پر اس کی گہری نظر ہے اور ضرورت محسوس ہوئی تو مارکیٹ کو سہارا دینے کے لیے مداخلت بھی کی جائے گی۔
 قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چالیس روپے تک پہنچ گیا تھا۔

ٹیگس