Oct ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • ایرانی خام اسٹیل کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ

امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کی اقتصادی صورتحال بہتر ہے اور ایران نے خام اسٹیل کی پیداوار میں نمایاں طور پر پیشرفت کی ہے۔

 ایران کی کان کنی صنعت اور تعمیر نو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن (WSA) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 9 مہینوں میں ایرانی خام سٹیل کی برآمدات کی شرح میں20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

ایران کی سرنگوں اور کان کنی صنعت کی ترقی اور تعمیر نو اتھارٹی (IMIDRO) نے ہفتہ کے روز کہا کہ ایران نے حالیہ 9 مہینوں کے دوران 18 ملین اور 520 ٹن خام سٹیل برآمد کی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے.

 

ٹیگس