Nov ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان و چین کے درمیان تجارت میں قومی کرنسیوں کے استعمال پر اتفاق

پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت میں ڈالر کے بجائے قومی کرنسیوں کے استعمال پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے اعلی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ درآمدات و برآمدات کے عمل کو بہتر بنانے اور زرمبادلہ کی کمی سے معیشت پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتے کے مطابق طے پایا ہے کہ دو طرفہ تجارت کو دس ارب یوآن سے بڑھا کر بیس ارب یوآن اور ایک سو پینسٹھ ارب روپے سے بڑھا کر تین سو اکیاون ارپ روپےتک پہنچایا جائے گا۔پاکستان کے اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان و چین کا یہ فیصلہ ڈالر کے سہارے علاقے پر امریکہ کے اقتصادی تسلط کے لئے ایک بڑا چیلنج بنا ہے۔