Nov ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • منی لانڈرنگ کے الزامات پر کویت اور متحدہ عرب امارات میں ٹھنی

کویت نے متحدہ عرب امارات میں روکی گئی پانچ سو ملین ڈالر کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

الخلیج الجدید کے مطابق کویت کے اٹارنی جنرل نے ایک خط کے ذریعے اپنے اماراتی ہم منصب سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ رقم کی واپسی میں معاونت کریں۔
قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے نومبر دو ہزار سترہ میں منی لانڈرنگ کا الزام لگاتے ہوئے کویت کے سرمایہ کار بینک کے پانچ سو ملین ڈالر کی رقم منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم کے معاملے پر پیدا ہونے والے اختلافات کے نتیجے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے تعلقات میں پائی جانے والی سرد مہری میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ٹیگس