Nov ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کی توسیع پر ہندوستان کی تاکید

ہندوستان کی تجارتی ترقیاتی کونسل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہندوستان کی تجارت کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

ہندوستان کی تجارتی ترقیاتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی عائد کردہ پابندیوں کے باوجود روپئے میں لین دین کے ذریعے ایران کے ساتھ ہندوستان کی تجارت کی تقویت میں مدد ملے گی۔

مذکورہ کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویسٹرو بینک  اکاؤنٹ کے ذریعے روپئے میں معاملات سے ایران کے ساتھ ہندوستان کی تجارت اور مضبوط ہوگی۔

ویسٹرو اکاؤنٹ ایک ایسا اکاؤنٹ ہے جو کسی ملک کا بینک کسی دوسرے ملک کے بینک کے لئے کھول سکتا ہے - ہندوستان کی تجارتی ترقیاتی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روپئے میں تجارت سے امریکی ڈالرپر انحصار کے بغیر تجارت کے لئے ایک نیا راستہ کھل سکتا ہے۔

ٹیگس