Nov ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران اور یورپی یونین کی مشترکہ پریس کانفرنس

تجارتی و زرعی ترقیات، درآمداتی و برآمداتی اشیا کے معیاروں کو بلند کرنے اور سائنسی و فنی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لینے کے لئے ایران اور یورپی یونین کی مشترکہ کانفرنس پیر کو تہران میں شروع ہو گئی۔

ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ایران اور یورپی یونین کی مشترکہ کانفرنس میں یورپی یونین کے پچاس صنعتکار اور تاجر جبکہ ایران کے دو سو پچاس اقتصادی ماہرین اور صنعتکار شریک ہیں-

اس دو روزہ کانفرنس میں زرعی اور غذائی اشیا کے معیاروں کو بہتر بنانے، جڑی بوٹیوں، پرندوں اور مچھلیوں کے قرنطینہ میں پائی جانے والی مشکلات کو ختم اور تجارتی تعلقات کی تقویت کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا-

کانفرنس کے دوران ایران اور یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے مواقع سے آشنائی حاصل کرنے کے لئے خصوصی نشستوں کا بھی اہتمام ہو گا-

ان خصوصی نشستوں میں پھلوں، سبزیوں اور ڈیری پروڈکٹ کی برآمدات پر بھی بات چیت ہو گی۔

ٹیگس