Nov ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران: مغربی ایشیا میں کینسر کی دوا بنانے کے سب سے بڑے کارخانے کا افتتاح

ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود مغربی تہران کے شہر کرج میں کینسر کی دوائیں تیار کرنے والے مغربی ایشیا کے سب سے بڑے کارخانے کا افتتاح کر دیا گیا۔

 کینسر کی دوائیں تیار کرنے والے اس بڑے کارخانے کا افتتاح ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے کیا۔

امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں اور خطرناک قسم کے امراض منجملہ کینسر، ایم ایس اور اسی طرح دیگر بیماریوں کی دواؤں کی فراہمی میں پیش آنے والے مسائل و مشکلات کے پیش نظر ایران کی ایک دوا ساز کمپنی نے ایم ایس اور کینسر کی اعلی معیار کی دوائیں بنانا شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور ایران کے خلاف پابندیوں کا اعلان کر کے ایرانی عوام کو براہ راست نشانہ بنایا ہے جس پر ایران نے عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف کیس دائر کیا ہے اور یہ عدالت، اپنا پہلا فیصلہ امریکہ کے خلاف ایران کے حق میں سنا چکی ہے۔

ٹیگس