Dec ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی عالمی نمائش کا تہران میں آغاز

ٹیکسٹائل صنعتوں کی چوبیسویں اور ملبوسات کی چھٹی بین الاقوامی نمائش اتوار سے تہران میں شروع ہو گئی۔

ایران کے وزیر صنعت و تجارت نے مشرق وسطی کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی نمائش کا افتتاح کیا۔ ٹیکسٹائل کی نمائش میں ایک سو اکتالیس ایرانی کمپنیوں کے علاوہ نو ممالک کی اسی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ملبوسات کی چھٹی عالمی نمائش میں اٹلی، سوئٹزرلینڈ، رومانیہ، بیلجیم، تائیوان، فرانس، ترکی، جرمنی، چین اور آسٹریا کی  درجنوں کمپنیوں نے اپنے سلے سلائے ملبوسات پیش کیے ہیں جبکہ ایران کی اسی کمپنیوں نے بھی اپنے بھرپور اسٹال لگائے ہیں۔
یہ نمائش دو دسمبر سے پانچ دسمبر تک جاری رہے گی۔

ٹیگس