Dec ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ کے پروجیکٹ میں ہندوستانی کمپنیوں کی سرگرمیاں

ایران کے جنوب مشرقی شہر چابہار کے فری زون کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ چابہار کے شہید بہشتی ٹرمنل کے پہلے فیز کو مکمل کرنے کے پروجیکٹ میں ہندوستانی کمپنیوں نے اپنی شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

ایران کے جنوب مشرقی شہر چابہار کے فری زون کے مینیجنگ ڈائریکٹر عبدالرحیم کردی نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیوں اور ایران کی وزارت شہری ترقیات اور ٹرانسپورٹ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق چابہار کے شہید بہشتی ٹرمنل کے پہلے فیز میں انفراسٹکچر کی تکمیل کے بعد آئندہ دس برس تک ہندوستانی کمپنیاں اس کا انتظام چلائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف ملکوں اور کمپنیوں کی طرف سے چابہار بندرگاہ میں پیٹروکیمیل، ریلوے، اسٹیل اور المونیم جیسے میدانوں میں سرمایہ کاری کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ایران کی جنوب مشرقی چابہار بندر گاہ اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن کی وجہ سے خشکی میں گھرے ملکوں منجملہ افغانستان، ترکمنستان، ازبکستان، تاجیکستان، قرقیزستان اور قزاقستان جیسے ملکوں کی بین الاقوامی سمندری حدود تک رسائی کا آسان راستہ ہے اور اس کی وجہ سے اس بندرگاہ کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

ٹیگس