Dec ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • ای سی او کے درمیان تجارت میں دوگنا اضافے پر تاکید

ای سی او کے سیکریٹری جنرل نے تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو ایک سو بیس ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ای سی او کے سیکریٹری جنرل ہادی سلطان پور کا کہنا تھا کہ تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم ساٹھ ارب ڈالر ہے جسے سن دو ہزار پچیس تک دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے مطابق ای سی او کے رکن ملکوں کے درمیان تجارت کے حجم میں سالانہ دس ارب ڈالر کا اضافہ کیا جانا چاہیے۔
ای سی او کے سیکریٹری جنرل سلطان پور نے مزید کہا کہ تنظیم کے رکن ممالک تجارت، ٹرانسپورٹ، سیاحت، صنعت و معدنیات اور پائیدار اقتصادی ترقی جیسے چھے شعبوں میں دو طرفہ بات چیت کریں گے تاکہ اب تک طے پانے والے منصوبوں میں ہر ملک کا کوٹہ مقرر کیا جا سکے۔
اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کی منصوبہ بندی کونسل کا انتیسواں اجلاس پیر سے تہران میں شروع ہو گیا ہے جو اکیس دسمبر تک جاری رہے گا۔
ایران، ترکی، افغانستان، تاجیکستان، ترکمانستان، قزاقستان، قرقیزستان اور  آذربائیجان ای سی او کے رکن ممالک ہیں۔