Dec ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کی پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران کی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی برآمدات تین ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بائیس مارچ سے بائیس ستمبر کے دوران ایران نے تین ارب پندرہ کروڑ ڈالر مالیت کی پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کی ہیں جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران دو ارب پانچ کروڑ ڈالر کی پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔
 ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی یک طرفہ اور ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے بعض ایرانی مصنوعات کی برآمدات میں مشکلات پیدا ہوئی ہیں تاہم توقع ہے کہ رواں سال کے مقابلے میں آئندہ سال کے دوران پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے رواں سال آٹھ مئی کو ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور ایران کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس