Dec ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • چابہار بندرگاہ، علاقے میں اسٹریٹجک پوزیشن کی حامل: ہندوستان

چابہار بندرگاہ ہندوستان اور افغانستان کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے سنیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہ چابہار کو علاقے میں اسٹریٹجک پوزیشن حاصل ہے اور یہ دنیا کی اقتصادی ترقی کے لئے اہم گیٹ وے ہے.

 ایران کے دورے پر آئے ہوئے ہندوستانی وفد کے سربراہ ڈاکٹر ڈیپاک میٹل نے چابہار سہ فریقی معاہدے کی تقریب کے موقع پر کہا کہ چابہار بندرگاہ ہندوستان اور افغانستان کے لئے بہت ہی اہم ہے اور یہ ان ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرتی ہے.

میٹل نے کہا کہ چابہار اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان، افغانستان اور وسطی ایشیا کے ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کا مرکز ہوسکتی ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز چابہار میں ایران، افغانستان اور ہندوستان کے حکام کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایران اور ہندوستانی کمپنی IPGL کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے.

 

ٹیگس