Jan ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران و ہندوستان کے درمیان بینکنگ امور کا میکنیزم

ایران اور ہندوستان کے درمیان مالی لین دین سے متعلق مشترکہ میکنزم تیار کر لیا گیا۔

ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی اور تہران میں متعین ہندوستان کے سفیر سوربھ کمار نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور بینکاری شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔

انہوں ںے کہا کہ مشترکہ مالیاتی میکنزم کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور آئندہ دنوں میں امریکی پابندیوں سے ہندوستانی حکومت کو ملنے والے استثنی کے پیش نظر دونوں ممالک تجارتی اور بینکاری سرگرمیوں سے متعلق مالی لین دین کر سکتے ہیں۔

اعلی ایرانی عہدیدار اور ہندوستانی سفیر نے اس کے علاوہ بینکاری شعبے میں مزید سہولت کی فراہمی اور چابہار بندرگاہ میں ہندوستانی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا اعلان کرنے کے بعد ایران کے خلاف پابندیاں بھی بحال کر دی ہیں جبکہ تیل کی پابندیوں سے بعض ممالک منجملہ ہندوستان کو مستثنی رکھا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہندوستان، ایران سے تیل خریدنے والا دوسری بڑا ملک ہے اور وہ ایران سے یومیہ تین لاکھ بیرل خام تیل خریدتا ہے۔

ٹیگس