Jan ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے اقتصادی تعلقات

اقتصادی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایران اور ہندوستان کے درمیان بینکنگ سمیت مختلف معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان نے ایران کو ہمیشہ توانائی کے ایک قابل اطمینان ملک کی حیثیت سے دیکھا ہے۔

ایران کے نائب وزیرخارجہ غلام رضا انصاری نے  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورہ ہندوستان کے اختتام پر نامہ نگارو‎ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ایران کا تیل روپے میں فروخت کیا جائے گا اور یہ رقم ایرانی بینکوں میں جمع کرائی جائے گی جبکہ ہندوستان میں ایران کے مالی ذرائع کو ٹیکس سے مستثنی کر دیا گیا۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے والا قابل بھروسہ ملک سمجھا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کے دور میں ہندوستان ہمیشہ ایران کے ساتھد کھڑا رہا ہے اور دونوں ممالک کی معیشتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں نیز ایران توانائی کی پیداوار اور ہندوستان توانائی کا استعمال کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔

ٹیگس