Jan ۱۶, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران ایٹامک فورس مائیکرو اسکوپ تیار کرنے والے ملکوں کی صف میں شامل

ایران دنیا میں ایٹامک فورس مائیکرو اسکوپ تیار کرنے والے ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

 ایران کی ایک نالج بیس کمپنی نے ملک کے اندر پہلی بار ایٹامک فورس مائیکرو اسکوپ تیار کرلی ہے جسے جلد ہی صنعتی پیمانے پر تیا کیا جانے لگے گا۔
 ایٹامک فورس مائیکرو اسکوپ سسٹم  انتہائی پیچیدہ ہائی ٹیک سسٹم ہے جو کسی بھی ذرّے کو عام مائیکرو اسکوپ کے مقابلے سو گنا زیادہ بڑا کرکے دکھانے کی توانائی رکھتا ہے۔
 ایٹامک فورس مائیکرو اسکوپ کو نینو میٹر پیمائش کے حوالے سے سائنسدانوں کی جدید ترین کامیابی تصور کیا جاتا ہے۔
 اس وقت دنیا کے صرف چھے ممالک کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے اور ایران ایسا ساتواں ملک بن گیا ہے۔

ٹیگس