Jan ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے باوجود ایران میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں پابندیوں کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں قابل قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران  کےوزیر خزانہ فرہاد دژپسند نے ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے سرمایہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران مخالف پابندیوں کے باوجود گزشتہ 10 ماہ میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا اور اس وقت ملک کی 85 فیصد درآمدات صرف خام مواد کے لئے ہوتی ہیں.

ایرانی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی تیل برآمدات کو صفر تک لانے کی دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوئیں جبکہ تیل برآمدات کا سلسلہ جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران پر مسط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران ایرانی قوم اپنی سرزمین کے ایک انچ سے پیچھے نہیں ہٹی اور آج بھی امریکہ پابندیوں سے ایران کی معیشت کو ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکتا.

ادھرایران کی غیرملکی تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی مالیت پر مشتمل 12 ہزار ٹن قالین اور دستکاری کا سامان گزشتہ 9 مہینوں کے اندر برآمد کیا گیا ہے. دوسری جانب پاکستان نے پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں دونوں ممالک کی مشترکہ تجارتی مارکیٹ بنانے کا اعلان کیا ہے. مشترکہ مارکیٹ تفتان شہر میں دو طرفہ تجارتی گیٹ زیروپوائنٹ کے قریب ہی بنائی جائے گی.

مشترکہ مارکیٹ بنانے سے متعلق اتفاق رائے پاک ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کے اجلاس میں ہوا تھا.

 

ٹیگس