Jan ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران و ہندوستان کی تجارتی سرگرمیاں

ایران کےچابہار اور ہندوستان کی تین بندرگاہوں کے درمیان لائنر سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی جنوبی بندرگاہ چابہار اورہندوستان کی ممبئی، کاندلہ اور مندرہ' بندرگاہوں کے درمیان تجارتی سرگرمیاں شرھوع ہو گئیں اور پہلے مرحلے میں ہندوستان سے 3700 کنٹینرز لےکر لائنر کشتی ایران کی شہید بہشتی بندرگاہ پہنچ گئی.

ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کی پورٹس اور میری ٹائم اتھارٹی کے ڈائریکٹر بہروز آقائی نے کہا ہے کہ اتوار کو شہید بہشتی بندرگاہ میں پہلا بحری جہاز لنگرانداز ہونے سے چابہار اور ہندوستان کی تین بندرگاہوں کے درمیان مشترکہ سروس کا آغاز ہوگیاہے۔

بہروز آقائی کا کہنا تھا کہ چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ سالانہ 8.5 ملین ٹن لوڈنگ اور ان لوڈنگ کی صلاحیت رکھتی ہے اور 100ہزار ٹن کنٹینرز گنجائش کا بحری جہاز چابہار بندرگاہ پر لنگرانداز ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بہشتی بندرگاہ کے افتتاح کے بعد گزشتہ سال کے دوران سامان لانے اور بھجوانے والے کنٹینرز کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے ۔

ٹیگس