Feb ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ایرانی تیل کی خریداری توقع سے زیادہ

جنوری کے مہینے میں ایرانی تیل کی برآمدات اور خریداری کی شرح توقع سے زیادہ رہی۔

رائٹرز نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ ایرانی تیل کی خریداری پر امریکہ سے استثنی لینے والے ممالک کی خریداری کی وجہ سے اس کی برآمدات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے جنوری کے دوران توقع سے زیادہ ملکی تیل کی برآمدات کیں اور رواں مہینے ایرانی تیل کی مارکیٹ میں استحکام برقرار رہا۔

ایران نے فروری میں روزانہ ساڑھے 12 لاکھ بیرل تیل برآمد کیا جبکہ جنوری میں 11 لاکھ سے 13 لاکھ بیرل کے درمیان تیل برآمد ہوا۔

رائٹرز کے مطابق، ایرانی تیل برآمدات میں اضافے کا اثر تیل کی قیمت پر پڑا ہے اسی لیے اوپیک تنظیم نے رواں سال تیل کی فراہمی کو کم کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ایران نے اوپیک تنظیم سے امریکی پابندیوں کی وجہ سے استثنی حاصل کر رکھی ہے۔

ذرائع کا  کہنا ہے کہ اگر ایرانی تیل برآمدات میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ اپنی تیل برآمدات کم کرنے پر مجبور ہوگا جس کے بعد تیل کی قیمت میں اضافے کا امکان بھی ہے جبکہ امریکہ، وینزویلا کی تیل برآمدات کو روکنا چاہتا ہے۔

ٹیگس