Feb ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • قابل تجدید توانائی سے متعلق بین الاقوامی نمائش کا آغاز

قابل تجدید توانائیوں اور توانائی کی بچت سے متعلق گیارہویں بین الاقوامی نمائش تہران میں شروع ہو گئی ہے۔

تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں جاری اس نمائش میں ایران چین، آسٹریا، جرمنی، آسٹریلیا، ہالینڈ اور ترکی سمیت مختلف ملکوں کی درجنوں کمپنیاں شریک ہیں۔
درجنوں ایرانی کمپنیوں نے بھی اس نمائش میں اپنی تازہ ترین پروڈکٹ اور پیشرفت کی رونمائی کی ہے جن میں سولر انرجی، ونڈ انرجی، تھرمل انرجی، بجلی، تیل اور گیس کے استعمال میں بچت کے طریقوں اور کم خرچ توانائی کی پیداوار جیسے شعبے شامل ہیں۔
جمعے سے شروع ہونے والی یہ نمائش آئندہ چار روز تک جاری رہے گی۔