Feb ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران کی اسٹیل برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ

ایران میں سٹیل اور مختلف لوہے کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کسٹم کے حالیہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ایران نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 3.220 ارب ڈالر کی سٹیل برآمد کی ہیں ۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دس مہینوں کے دوران ایران کی کل برآمد ہونے والی مصنوعات میں 9.1 فیصد کا تعلق سٹیل درآمدات سے ہے ۔

اسی دوران ایران نے 47 لاکھ 15 ہزار ٹن سٹیل مصنوعات برآمدات کی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق، ایران میں 9 مہینوں کے دوران ایک کروڑ 87 لاکھ ٹن لوہے کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے ۔

حالیہ اعداد و شمار سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ گزشتہ 10 ماہ میں مائع گیس کی برآمدات کے علاوہ ایران کی نان آئل برآمدات کی شرح 33.3 ارب ڈالر رہی  ۔

ٹیگس