Mar ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کی شکست

ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران مخالف پابندیاں عملی طور پر شکست سے دوچار ہو گئی ہیں اور ان پابندیوں کے نتیجے میں ایران نے اپنا تجارتی نظام تبدیل کر دیا جس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

عبدالناصر ہمتی نے، جو صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ بغداد میں ہمراہی کرنے والے وفد میں شامل بھی تھے، تہران واپسی پر کہا ہے کہ عراق، ترکی، جمہوریہ آذربائیجان اور افغانستان کے ساتھ ایران کے تجارتی تعلقات میں شروع ہونے والا عمل، ایک بڑی تبدیلی ہے جو ایران کے تجارتی نظام میں شروع ہوئی ہے اور اس کے اثرات بھی نمایاں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ علاقائی و عالمی سطح پر دیگر ملکوں کے ساتھ ہونے والے تجارتی لین دین میں ڈالر کے استعمال سے گریز، ایران کی نئی تجارتی اسٹریٹیجی کا ایک اہم نتیجہ ہے۔

ٹیگس