Mar ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • ترکی، ایرانی گیس کی خریداری میں اضافے کا خواہاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر تیل نے کہا ہے کہ ترکی، ایران سے موجودہ گیس کی خریداری کو بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر تیل حسن منتظر تربتی نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کو گیس فروخت میں اضافے کے لئے مذاکرات جاری ہیں.

انہوں نے کہا کہ ترکی سمیت عراق، آرمینیا اور جمہوریہ آذربایجان کے لئے ایرانی گیس کی برآمدات جاری ہیں.

نائب ایرانی وزیر تیل برائے امور گیس نے مزید کہا کہ 2001 میں طے پانے والے مشترکہ معاہدے کے تحت ایران، ترکی کو 25 سال تک سالانہ 10 ارب کیوبک میٹر گیس فراہم کرے گا جس کا سلسلہ بدستور جاری ہے.

 

ٹیگس