Apr ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران نے کی 20 ملین ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمد

اسلامی جمہوریہ ایران نے 20 ملین ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی نوری پیٹروکیمیکل کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل تقی صانعی نے گزشتہ روز وزیر انٹیلی جنس کے ساتھ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

 ایران نے گزشتہ سال کے دوران 20 ملین ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات بیرون ملک برآمد کی ہے جن کی شرح 10 ارب 645 ملین ڈالر تھی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں 56 پیٹروکیمیکل کمپلکس سرگرم عمل ہیں جو سالانہ 50 ملین ٹن سے زائد پیٹروکیمیکل مصنوعات تیار کر رہے ہیں.

تقی صانعی کا کہنا تھا کہ 60 پیٹروکیمیکل کمپلکس تعمیر کی جاتی ہیں جن کے افتتاح کے ساتھ سالانہ 120 ملین ٹن سے زائد پیٹروکیمیکل مصنوعات تیار کئے جائیں گے.

 

ٹیگس