Jun ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • جنوبی کوریا کا ایران کے ساتھ بینکاری لین دین میں رکاوٹین دور کرنے کا اعلان

جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ بینکاری لین دین میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی سے بات چیت کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ ہونگ نام کی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تہران کے ساتھ تعلقات ہمارے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے اس موقع پر کہا کہ تہران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی امریکی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ امریکی دباؤ کے نتیجے میں ایران اور جنوبی کوریا کے تعلقات کو نقصان پہنچے۔
 جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ نے کہا کہ بینکاری لین دین میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے دونوں ملکوں کے تاجروں اور صنعت کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ بینکاری لین دین میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس