Jun ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کا چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا وعدہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا وعدہ کیا ہے۔

 فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ چین کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے حتی بقول ان کے، چین فوری معاہدے کے لیے تیار ہے۔
 ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین کی پالیسیاں اچھی نہیں رہیں۔ ہمارے درمیان جو معاہدہ تھا چینیوں نے اس پر دوبارہ مذاکرات کی کوشش کی ہے اور ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
 امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تنازعہ ایک سال سے جاری ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی درآمداتی اشیا پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
 امریکہ نے دوسو ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر عائد ڈیوٹی، دس فی صد سے بڑھا کر پچیس فی صد کر دی ہے اور تین سو پچیس ارب ڈالر کی دوسری مصنوعات پر اسی قدر ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
 چین نے امریکہ کے اس اقدام کے جواب میں ساٹھ ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر دس سے پچیس فی صد تک، درآمداتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

ٹیگس