Jun ۰۸, ۲۰۱۹ ۲۰:۲۰ Asia/Tehran
  • جاپان میں نئی بلٹ ٹرین کی رونمائی

تین سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے جاپان کی جدید ترین بلٹ ٹرین نے اپنا تجرباتی سفر کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔

 جاپان کی جدید ترین بلٹ ٹرین کی رفتار کو دیکھنے کے لئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی مدعوکیا گیا۔ جاپانی ٹیلی ویژن چینل این ایچ کے نے خبردی ہے کہ اس ٹرین میں تیرہ سو بیس مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔ جاپان کی جدید ترین بلٹ ٹرین دو ہزار بیس میں اولمپیک مقابلے سے قبل باقاعدہ طور پر مسافروں کو جابجا کرنے کے لئے پٹریوں پر دوڑنا شروع کردے گی۔ ٹرین کا نام توکائیدو شنکانسین ہے اور فی الحال اس کی رفتار دو سوپچاسی کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔  تجرباتی سفر کے دوران ٹرین کی رفتار تین سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹے تک پہنچ گئی تھی۔ گولی کی رفتار سے کیوٹو کی جانب سفرکے دوران انجینئرز اس ٹرین میں مسافروں کے اطمینان و آرام اور پٹریوں کے ارد گرد شور کی جانچ کر رہے تھے۔ سینٹرل جاپان ریلوے کے منتظم ادارے کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین نئے دور کی غماز ہوگی۔